پشاور: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک

پشاور کے علاقے تھانہ شاپور کی حدود میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سی ٹی ٹی کی کارروائی میں 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے 2 ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جس میں سیکیورٹی فورسز بھی حصہ لے رہی ہیں۔

دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوا۔

واضح رہے کہ 2 دن قبل بھی بالائی دیر کے علاقے واڑئی میں افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والا کالعدم ٹی ٹی پی کا ایک اہم کمانڈر سی ٹی ڈی پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران مارا گیا تھا۔

حکام کے مطابق عبدالوہاب سیکیوٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا اور اس کے سر کی قمیت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔

تازہ ترین

پشاور: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک
حیدرآباد کا ایک اور ڈینگی میں مبتلا مریض چل بسا
دہشتگردوں کے حملے، فورسز کے 2جوان شہید
وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد، کس کاپلڑا بھاری؟