پشاور میں افغان طالبان کے حق میں ریلی

شرکاء نےطالبان کےپرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے

Your browser does not support the video tag.

پشاورمیں رہائش پذیر افغان باشندوں نے افغان طالبان کے حق میں بورڈ بازار سے ریگی تک ریلی نکالی جس کے دوران شرکاء نے امارت اسلامی افغانستان کے سفید پرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں بورڈ بازار میں افغان باشندوں کا مجمع دکھائی دے دیا جو کچھ موٹر سائیکل اور گاڑیوں میں سوار افراد کا استقبال کرتے نظر آ رہے تھے۔

گزشتہ شپ 12 بجے کے قریب ایک افغان باشندے کی میت کو ریلی کی شکل میں ریگی جناز گاہ پہنچایا گیا تھا۔ اس دوران شرکاء نے طالبان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ ریلی میں شریک افراد نے افغان طالبان کے امارت اسلامی افغانستان کے سفید پرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے۔خیبرپختونخوا پولیس سربراہ کے مطابق ریلی میں شریک افراد کی شناخت ہوچکی ہے بہت جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں