پشاور میں دوسرے اضلاع کے رکشے چلانے پر پابندی

دفعہ 144 ایک ماہ کیلئے نافذ

پشاور ضلعی انتظامیہ نے شہر میں بے ہنگم ٹریفک پر قابو پانے کے لیے دوسرے اضلاع کے رکشے چلانے اور غیر قانونی رکشے بنانے پر پابندی عائد کر دی۔

ضلعی انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق فیصلہ ٹریفک پولیس کی مشاورت سے کیا گیا اور ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

انتظامیہ کے اس اقدام سے رکشہ ڈرائیورز صدر باز محمد نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پشاور میں اس وقت 24ہزار سے زائد غیر قانونی رکشے موجود ہے جس کے خلاف انتظامیہ کارروائی کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں