پشاور:7افراد کےقتل کا معمہ حل،مدعی خود قاتل نکلا

ملزم نے اعتراف جرم کرلیا،پولیس

پشاور پولیس نے چمکنی میں ہونے والے 7 افراد کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرليا۔

پولیس کے مطابق پھندو روڈ پر واقع گھر ميں چند روز پہلے 4 بچوں، 2 خواتین اور ایک مرد کا قتل ہوا تھا جس میں ملوث ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔سی سی پی اور پشاور عباس احسن کا کہنا ہے کہ 3 بچوں کا والد ابراہيم جو اس کيس ميں مدعی بھی تھا وہی قاتل نکلا۔عباس احسن کا کہنا تھا کہ ملزم کی بيوی نے اس سے طلاق لے لی تھی جس پر ملزم کو شک تھا کہ حبيب اللہ نامی ایک شخص نے یہ طلاق کروائی ہے۔اس شک کی بناء پر ابراہیم نے گھر میں گھس کر حبيب اللہ، اُس کی بيوی اور بيٹی کو قتل کرنے کے علاوہ اپنی سابقہ بیوی اور اپنے ہی 3 بچوں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرليا ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں