پنجاب:کروناکی چوتھی لہرکاخطرہ،اسمارٹ لاک ڈاؤن کاامکان

فائل فوٹو

سیکریٹری ہیلتھ کیئر پنجاب نے صوبے بھر میں ایک بار پھر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسز بڑھنے کے پیش نظر صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق صوبے بھر میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر کا خطرہ ہے۔

سیکریٹری سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو پر ہجوم جگہوں کو دوبارہ بند کیا جائے گا۔ کرونا کی چوتھی لہر آرہی ہے۔ کچھ دنوں سے مثبت شرح میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صورت حال بگڑنے سے پہلے ایس او پیز اپنالیں۔ تمام کاروباری مراکز اپنے متعلقہ ایس او پیز اور خصوصاً ماسک کو یقینی بنائیں۔ کرونا سے بچاؤ صرف بروقت ویکسینیشن ہے۔

متعلقہ خبریں