پنجاب حکومت کی کروناویکسین خریدنےکی منظوری

ایس او پیز پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کافیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےکہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ڈیڑھ ارب روپے کی کرونا ویکسین خریدنے کی منظوری دیدی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کرونا صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر عثمان بزدار نے بتایا کہ پنجاب میں 10لاکھ سے زائد لوگوں کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے جبکہ  8فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ صوبےکے 22 اضلاع میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے زائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 13فیصد ہوچکی ہے جبکہ تشویشناک مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 5ہزار 292کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پہلی بار ملک میں 200سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں۔

متعلقہ خبریں