پنجاب: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار

Punjab schools

فوٹو: آن لائن

پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار کر ليا گيا جس کے پہلے مرحلے میں باہوریں اور دسویں جماعت کے امتحانات ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق 10 سے 19جولائی تک باہوریں جماعت کے امتحان ہوں گے جبکہ دسویں جماعت کے امتحانات 29 جولائی سے شروع ہوکر 7اگست تک جاری رہیں گے۔

دوسرے مرحلے میں نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے۔ گيارہويں کے امتحانات 12اگست اور نويں جماعت کے 28اگست سے شروع ہوں گے۔

اسکولوں کے انتظامات کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ امتحانات کے دوران کرونا وائرس ایس او پیز کی پیروی کو یقینی بنائیں۔ معاشرتی دوری اور ماسک پہننا ضروری ہے۔

صوبے میں کرونا وائرس کیسز میں کمی کے بعد 7 جون سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس ہفتے کے شروع میں فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں امتحانات 10 جولائی سے شروع ہوں گے۔

متعلقہ خبریں