
فائل فوٹو
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں اسکولوں کو کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق اعلان 24 گھنٹے میں کردیا جائے گا۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں اسکولوں کے کھلنے کے حوالے سے باضابطہ اعلان آئندہ 24 گھنٹے میں کیا جائے گا۔ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے کھلنے کے حوالے سے بتادیا جائے گا۔‘
مراد راس کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگوں سے اپیل ہے کہ کرونا وائرس سے متعلق نافذ العمل ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں اسکول 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کرونا کیسز کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ24مئی سے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولےجائیں گے۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے تمام امتحانات 20جون کے بعد منعقد ہوں گے۔
Will update on opening of all Public and Private Schools in Punjab within 24 hours. Please follow SOPs issued by the Government.
— Murad Raas (@DrMuradPTI) May 20, 2021
متعلقہ خبریں