پنجاب میں ریسکیو 1122 کو نئی ایمبولینسز مل گئیں

Rescue 1122

فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کو نئی ایمبولینسز فراہم کر دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ 86تحصیلوں میں رواں برس ایمرجنسی سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے جبکہ 27 اضلاع میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس بھی شروع کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دور دراز اور دشوار گزار راستوں پر ائیر ریسکیو سروس شروع کی جائے گی۔ 2015 کے بعد ریسکیو 1122 کو نئی ایمبولینسز فراہم نہیں کی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ ریسکیو 1122 کی سروس لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں پہلے سے ہی موجود ہیں۔

سروس کا آغاز 2006 کے پنجاب ایمرجنسی سروس ایکٹ کے تحت ہنگامی صورتحال جیسے آگ لگنے کے واقعات اور ہنگامی طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں