پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا نوٹیفیکیشن جاری

lockdown Rawalpindi_1

فوٹو: آن لائن

محکمہ صحت پنجاب نے لاک ڈاؤن ميں نرمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے تحت صوبے میں تمام کاروباری مراکز کے اوقات رات 10بجے تک ہوں گے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق سینما ہالز کو رات ایک بجے تک صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو سروس دینے کی اجازت ہوگی جبکہ بیکریز، گروسری و کریانہ اسٹورز اتوار کے روز بھی کھلیں گے۔

اسکے علاوہ اِن ڈور ڈائننگ 50 فیصد افراد کے ساتھ جاری رہ سکے گی۔ اِن ڈور شادی کی تقریب میں 200 اور آؤٹ ڈور میں 400افراد کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پیر 28 جون کو لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے ملک بھر میں کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول پمپ، میڈیکل اسٹورز اور دیگر ضروری اشیاء کے کاروبار 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت ہوگی۔