پنجاب میں مرغی کے گوشت کی قیمت نیچے آنا شروع

Chickens price

فوٹو: آن لائن

لاہور سمیت پنجاب میں مرغی کے گوشت کی قیمت 450روپے کلو کی ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد نیچے آنا شروع ہوگئی۔

مرغی کے گوشت کی قیمت ایک روز میں فی کلو 67 روپے کم ہوگئی جبکہ 4روز میں نرخ 116 روپے فی کلو کم ہوگئے۔ 24مئی کو 451 روپے فی کلو ملنے والا گوشت اب 335 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

صارفین قیمت کی کمی پر خوش ہیں مگر ان کی خواہش ہے کہ قیمت ڈھائی سے 300 روپے فی کلو ہونا چاہیے۔

دوسری طرف دکانداروں کا کہنا ہے کہ مرغی کا گوشت سستا ہونے کی وجہ طلب میں کمی ہے۔ لوگوں کے ذہن میں ہے کہ مرغی میں بیماری ہے اس لیے خرید نہیں اور قیمت میں کمی اس لیے آئی ہے۔

حکام کے مطابق جون کے مہینے میں چھوٹے چوزے اور پولٹری فیڈ کی قیمت کم ہونے سے چکن مزید سستا ہونے کی توقع ہے۔