پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات 1 ماہ کرنے کی تجویز

فوٹو: گلف نیوز

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات 1 ماہ کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تجویز دی ہے کہ اگلے ماہ جون میں طلبہ کی کلاسز کھلی رکھی جائیں اور سالانہ امتحانات منعقد کیے جائیں۔ پنجاب کے اسکولوں میں اگست سے نئے سیشن کا آغاز کیا جائے۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں بھی موسم گرما کی تعطیلات  محدود کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہوگا۔

واضح رہےکہ این سی او سی نے کرونا کے 5 فیصد سے کم والے علاقوں میں تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی ہے جبکہ 5 فیصد سے زائد کیسز رکھنے والے علاقوں کے حوالے سے فیصلہ 3 جون کو کیا جائے گا۔

اس وقت پنجاب کے جن اضلاع ميں اسکول بند ہیں ان میں لاہور، راول پنڈی، فيصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات شامل ہیں۔ ان کے علاوہ اٹک، ليہ، اوکاڑہ،بہاولپور، لودھراں،رحيم يارخان، بھکر، خانيوال ،مياںوالی ميں بھی اسکول بند ہيں۔ ٹوبہ ٹيک سنگھ، ڈيرہ غازی خان،خوشاب،ملتان ميں بھی  تعليمی ادارے بند ہيں ۔