
فائل فوٹو
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے صوبے بھر میں ٹرانس جینڈرز کیلئے اسکولز کھولنے کا اعلان کردیا۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ ہم ملتان سمیت مخلتف شہروں میں ٹرانسجینڈرز کیلئے اسکول کھولنے جا رہے ہیں۔ ملتان کے بعد ہر ضلع میں یہ اسکول کھولے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرانسجینڈرز کے مختلف گروپس سے ملاقات بھی کی ہے اور انہیں اس بات پر قائل کیا ہے کہ انہیں اسکولوں میں لایا جائے۔ یہ پراجیکٹ احساس تحفظ کے نام سے شروع کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں جنوبی پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ٹرانس کمیونٹی کو تعلیم کی فراہمی کیلئے پاکستان کے سب سے پہلے پائلٹ پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا گیا ہے، جہاں خواجہ سرا بغیر کسی خوف و خطر کے تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ فوکل پرسن خواجہ سرا بلالی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کا یہ احسن اقدام ہے۔ پہلے جب خواجہ سرا اسکول جاتے تھے تو لوگ طرح طرح کی باتیں کرتے تھے، اب علیحدہ اسکول ملے گا تو پرسکون طریقے سے تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت شام کے اوقات میں خواجہ سرا تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ احساس تحفظ کیلئے تدریسی فرائض پر ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے تعلیم یافتہ افراد کو مامور کیا جائے گا۔
سی ای او ایجوکیشن شمشیر خان کا کہنا ہے کہ ملتان میں پہلی بار ٹراس جنڈر کیلئے تعلیم کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تیس سے زائد ایسے خواجہ سرا ہیں جو تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
پنجاب حکومت کے اعلان کے بعد خواجہ سراؤں کا کہنا ہے کہ معاشرے میں رہنے کیلئے مفت تعلیم کا ملنا کسی نعمت سے کم نہیں۔ پراجیکٹ کے تحت ٹرانس جینڈر کو پہلے مرحلے پر تعلیم اور دوسرے مرحلے پر روزگار فراہم کیا جائے گا۔
ملتان کے بعد اس پراجیکٹ کے تحت لاہور اور راول پنڈی میں بھی اسکولز کھولے جائیں گے۔
Today School Education Department launched Enrolment Drive & Insaaf Afternoon Schools Programme (IASP). The Enrolment Drive will be for both the regular daytime school and IASP. Our SED teams are working extremely hard to meet their goals in these difficult times of COVID. pic.twitter.com/KhHThtvKrr
— Murad Raas (@DrMuradPTI) July 6, 2021
We are opening first ever Transgender School in Pakistan. Why would we deny education to anyone in our country? Our first school is opening in Multan tomorrow. We will open such schools in all Districts of Punjab InshAllah. One step at a time. Education for ALL. https://t.co/Xq19NV7yix
— Murad Raas (@DrMuradPTI) July 6, 2021
متعلقہ خبریں