پنجاب میں کرونا ویکسین لگانے کا ہدف مکمل نہ ہوسکا

FSD corona vaccination center

فوٹو: آن لائن

محکمہ پرائمری اینڈ ہیلتھ پنجاب صوبے میں تین روز کے دوران کرونا ویکسین لگانے کا ہدف مکمل نہ کرسکا۔

محکمہ پرائمری ہیلتھ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ پنجاب میں تین دن میں 12لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف تھا لیکن 6جون سے 8جون کے درمیان صرف 5لاکھ افراد کو ویکسین لگی۔

صوبے میں روزانہ 2لاکھ سے بھی کم افراد کو ویکسین لگ رہی ہے جس کی وجہ سے 3دنوں کے دوران مقررہ ٹارگٹ کا صرف 40فیصد ہدف مکمل ہوا۔

گوجرانوالہ میں 3روز کے دوران ویکسین لگانے کی کاردگی انتہائی مایوس کن رہی جس میں صرف 19فیصد افراد کو ویکسین لگی۔ لاہور میں مقررہ ہدف کے 39فیصد افراد کو ہی ویکسین لگ سکی ہے۔

پنجاب کو روزانہ 4لاکھ 30ہزار افراد کو روزانہ ویکسین لگانے کا ہدف تھا۔

متعلقہ خبریں