پنجاب حکومت نے غريب مريضوں کے لیے لاہور کے 20 نجی اسپتالوں ميں بھی کرونا کے مفت علاج کا بندوبست کرديا ہے۔
وزير صحت پنجاب ڈاکٹر ياسمين راشد کے مطابق لاہور کے 20 نجی اسپتالوں میں کرونا مریضوں کيلئے دو دو وینٹی لیٹرز اور بیس بیس بستر مختص کردیئے گئے ہیں جوکہ انہیں مفت فراہم کيے جائيں گے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے بعد کرونا کے خلاف وسائل ميں نجی سیکٹر کے 40 وینٹی لیٹرز اور 400 بستروں کا اضافہ ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجی اسپتالوں میں مفت سہولت کا فائدہ لاہور ميں قائم کرونا کنٹرول سینٹر کےذريعے اٹھایا جاسکے گا۔ ان کا مزيد کہنا تھا کہ نجی اسپتالوں نے کرونا مریضوں کے لیے سن 2020 کے ریٹس بھی بحال کردیے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں