پنجاب میں 7 جون سے اسکول کھول دیں گے، مراد راس

فائل فوٹو

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ بچوں کی تعلیم کا بہت نقصان ہوچکا،7 جون سے اسکول کھولنے کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔ گرمیوں کی چھٹیاں 2 سے 3 ہفتے کیلئے ہونگی۔

لاہور میں ٹیچرز کیلئے ویکسی نیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ صوبے میں گرمیوں کی چھٹیاں 2 سے 3 ہفتے کیلئے ہوں گی،7 جون کو اسکول کھولنے جا رہے ہیں اور جون سے قبل سب ٹیچرز کو ویکسین لگا دی جائے گی۔ بچوں کا بہت تعلیمی نقصان ہوچکا گرمیوں کی چھٹیاں کم سے کم کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اساتذہ اور عملے کی ویکسی نیشن کا آغاز کردیا ہے۔ لاہور میں 16 ہزار ٹیچرز 4 ہزار نان ٹیچرز اسٹاف ہے۔ 9 ڈویزں ہیڈ کوارٹرز میں بھی ایسے سینٹرز بنائے جا رہے ہیں۔ اپنا شناختی کارڈ اور ٹیچر سرٹیفیکئٹ لے کر جائیں اور ویکسین لگوائیں۔

مراد راس نے بتایا کہ اساتذہ کو سائنو ویک اور سائنو فارم ویکسین لگائی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں