پنجاب پولیس کےڈیڑھ فیصد اہلکاروں کی ڈرگ ٹیسٹنگ رپورٹ مثبت

پنجاب میں 2ہزار اہلکاروں کی ڈرگ پروفائلنگ مکمل

ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب پولیس سہیل سکھیرا کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کے ڈیڑھ فیصد اہلکاروں کی ڈرگ ٹیسٹنگ رپورٹ مثبت آئی ہے۔

سماء کے پروگرام میں سہیل سکھیرا نے بتایا کہ پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی ڈرگ ٹیسٹنگ پروفائلنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت اہلکاروں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب پولیس نے بتایا کہ مثبت کیسز سامنے آنے والے اہلکاروں کیخلاف محکمے کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 2ہزار سے زائد پولیس اہکاروں کے ٹیسٹ کرلیےگئے ہیں جبکہ مخلتف اضلاع میں مثبت کیسز والے اہلکاروں کی شرح مختلف ہے۔

متعلقہ خبریں

ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب پولیس، سہیل سکھیرا، پنجاب پولیس،ڈرگ ٹیسٹنگ رپورٹ،