پنجاب کا چھوٹے شہروں کیلئے 10ارب روپے مختص کرنےکا فیصلہ

Naeem Ashraf Butt Art Final

پنجاب حکومت نے چھوٹے شہروں کے لیے آئندہ بجٹ میں 10ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبہ کے چھوٹے شہروں کو مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں 3سے 5ارب روپے اور 10 لاکھ سے زائد آبادی والے گجرات، سیالکوٹ، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان جیسے اضلاع کے لیے 10 سے 15 ارب روپے ملیں گے۔

ميٹروپوليٹن شہروں کيلئے 25 سے 30ارب روپے کے سالانہ ترقياتی منصوبے منظور کيے جائیں گے۔

حکومت پنجاب نے وفاقی حکومت کو کراچی کی طرح لاہور پیکیج متعارف کروانے کی سفارش کی ہے۔ وزیراعظم پیکج فار لاہور کے نام سے 100 ارب روپے سے زائد کا ہونا چاہیئے۔

سياسی صورتحال کے پيش نظر بجٹ 22-2021 اور 23-2022 ميں ترقياتی فنڈز بڑھائے جائيں گے۔

متعلقہ خبریں