پنجاب کا کین سائنو ویکسین کی 10لاکھ ڈوز خریدنےکا فيصلہ

VACCINE_5

فوٹو: آن لائن

کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے پنجاب حکومت نے کین سائنو ویکسین کی 10لاکھ ڈوز خریدنے کا فیصلہ کرليا۔

ویکسین کی خریداری کی حتمی منظوری صوبائی کابینہ دے گی اور ویکسین کی خریداری کے لیے محکمہ صحت پنجاب نے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی۔

محکمہ صحت کے مطابق 3ہزار 590 روپے میں کین سائنو کی ایک ڈوز خریدی جائے گی۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی خریداری کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے ہیں۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 65 مریض کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جن میں سے 23 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 2 ہزار 724 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.61 فیصد ہوگئی۔