پنجاب کی ماتحت عدلیہ کےججزپرسوشل میڈیااکاؤنٹس کےاستعمال پرپابندی

فائل فوٹو

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نےپنجاب کی ماتحت عدلیہ کے ججز پرسوشل میڈیا اکاؤنٹس کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔

چیف جسٹس امیر بھٹی نے ماتحت عدلیہ کےججز کيلئے نیا کوڈ آف کنڈکٹ جاری کردیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیربھٹی نے حکم دیا ہے کہ پنجاب کی ماتحت عدلیہ کےججزواٹس ایپ، فیس بک، انسٹا گرام سمیت دیگر ايپ استعمال نہيں کرسکيں گے۔ ججز کے لیے سرکاری یا پرائیویٹ گاڑی پر نیلی بتی اور سبز نمبر پلیٹ لگانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

مراسلے میں تحریر ہے کہ سفارش کروانے والے ماتحت عدلیہ کے ججز کے خلاف مس کنڈکٹ کی کاروائی ہوگی اوراگر ماتحت عدلیہ کے ججز نے عمل درآمد نہ کیا تو سخت کارروائی ہوگی۔

متعلقہ خبریں