پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، گرمی کازور ٹوٹ گیا

ٹھنڈیانی میں بارش کیساتھ ژالہ باری

پنجاب کے مختلف شہروں ميں گزشتہ رات بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔

اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور شکر گڑھ سمیت اطراف کے علاقوں ميں بارش ہوئی۔

محکمہ موسميات کا کہنا ہے کہ جنوبي پنجاب اور گلگت بلتستان ميں بھی آج بارش کا امکان ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔

اسکے علاوہ ايبٹ آباد، نتھيا گلی اور ايوبيہ ميں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ٹھڈيانی ميں بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم رہے گا۔

متعلقہ خبریں