پنجاب کے 16اضلاع میں 24مئی سے اسکول کھولنے کافیصلہ

پنجاب ميں کرونا کیسز کے 5 فیصد سے کم شرح والے 16 اضلاع میں اسکول 24 مئی سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے فیصلہ کیا تھا کہ جن اضلاع میں 5 فیصد تک کیسز والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔

مزید جانیے: سندھ میں بیرون ملک جانے والےتمام بالغان کی ویکسینیشن کاآغاز

این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے 16 اضلاع میں اسکولز کھولنے کا نوٹيفکيشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق 24 مئی 2021ء سے کھولے جارہے ہیں۔

 نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چکوال، ننکانہ صاحب، بہاولنگر، منڈی بہاء الدین، پاکپتن، وہاڑی اور چنیوٹ میں پیر سے اسکول کھل جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جھنگ، قصور، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، نارووال، جہلم  اور راجن پور میں بھی 24 مئی سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے ان تمام اضلاع میں اسکولز 50 فیصد طلباء کے ساتھ ہفتے میں 4 روز کھلیں گے۔

متعلقہ خبریں