پنجاب کے 7سرکاری میڈیکل کالجز کا تعلیمی معیار ناقص قرار

نجی شعبے کا صرف ایک کالج فیل قرار

Your browser does not support the video tag.

پاکستان میڈیکل کمشن (پی ایم سی) نے پنجاب کے سات سرکاری میڈیکل کالجز کا تعلیمی معیار ناقص قرار دے دیا۔

پی ایم سی نے میڈیکل کالجز کے تفصیلی معائنے کے بعد فہرست جاری کی جس کے مطابق 17 میں سے سات میڈیکل کالج تعلیمی معیار کے لحاظ سے فیل قرار دیے گئے۔

علامہ اقبال میڈیکل کالج، فاطمہ جناح میڈیکل کالج، ڈیرہ غازی خان، گوجرانوالہ میڈیکل کالج، خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ، راولپنڈی میڈیکل کالج اور ساہیوال میڈیکل کالج فیل کی فہرست میں شامل ہیں۔

اسکے علاوہ نشتر ڈینٹل کالج ملتان سمیت دیگر سرکاری کالجز بھی بی اور سی گریڈ سے اوپر رینکنگ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

دوسری جانب پی ایم سی کی درجہ بندی میں نجی شعبے کے 30 میں سے صرف ایک کالج کو فیل قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان میڈیکل کمیشن کے مطابق میڈیکل کالجز کی رینکنگ ان کے تعلیمی معیار اور ساتھ کام کرنے والے ٹیچنگ اسپتال کی حالت کی بنیاد پر جاری کی گئی ہے جبکہ ایک سال تک ان تعلیمی اداروں کو معیار درست کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں