پورا دن بجلی بند ہونیکی باتیں افواہیں ہیں،آئیسکو

فائل فوٹو

آئیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ پورا دن بجلی نہ ہونے کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ ایسی باتوں میں کوئی سچائی نہیں۔

آئیسکو ترجمان نے کہا ہے کہ اتوار 13 جون کو صبح 9 سے شام 7 بجے تک بجلی کی عدم فراہمی کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

ترجمان واپڈا کا کہنا تھا کہ پیک آورز میں واپڈا کی پن بجلی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ ہفتے کے روز پیک آورز میں نیشنل گرڈ کو تقریباً 7 ہزار 450 میگاواٹ پن بجلی فراہم کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ ہفتے کو پیک آورز میں تربیلا سے 3 ہزار 850 میگاواٹ سے زائد پن بجلی پیدا کی گئی۔

متعلقہ خبریں