حکومت سندھ نے کراچی کے مزید دو اضلاع وسطی اور کورنگی سے کچرا اٹھانے کا کام سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (ایس ایس ڈبلیو ایم بی) کے حوالے کردیا۔
اب سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کراچی کے تمام اضلاع شرقی، غربی، ملیر، جنوبی، وسطی اور کورنگی سے کچرا اٹھانے کی ذمہ داری ہوگی۔
سندھ حکومت کے تحت کورنگی اور سینٹرل اضلاع سے 3 ہزار 500 ٹن کچرا اٹھانے، انہیں ٹھکانے لگانے کیلئے چینی اور ہسپانوی فرموں کے ساتھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ آپریشن کے دو الگ الگ معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔
معاہدے کے تحت چینی فرم کچرے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے 40 میگاواٹ کا پلانٹ لگائے گی اور کراچی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے تحت ایک اور مشینری پلانٹ بھی قائم کرے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت چینی کمپنی میسرز گنسو اور ہسپانوی فرم میسرز اربسر کے عہدیداروں کے ساتھ وزیراعلیٰ ہاؤوس میں ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جہاں 10 سالہ آپریشن کے ایک معاہدے پر بھی دستخط کئے گئے، جس کے تحت اگست میں کچرا اٹھانے کا کام شروع کیا جائے گا۔
اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چین کے قونصل جنرل مسٹر لی بیجیان، کمشنر کراچی نوید شیخ، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی لئیق احمد، اسپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ خالد چاچڑ، سی ای او ہسپانوی فرم اربسر جمائم مارٹن، چینی فرم گنسو کے سی ای او مسٹر لیو ڈونگوی، سی ای او گنسو پاکستان مسٹر لیو تاؤ، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر چنہ اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔
میسرز اربسر۔ڈائیوو پاکستان (جوائنٹ وینچر) ضلع وسطی جبکہ میسرز گنسو کنسٹرکشن ہیوی انڈسٹری ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ ضلع جنوبی سے کچرا اٹھانے کی ذمہ دار ہوگی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع کورنگی میں روزانہ 1920 ٹن کوڑا کرکٹ پیدا ہوتا ہے، چینی فرم یہاں 2 ہزار سینیٹری ورکرز کو تعینات کرے گی اور ضلع میں 500 سینیٹری مشینری کو موبیلائز کرے گی تاکہ کچرے کو روزانہ کی بنیاد پر لینڈ فل سائٹس پر جمع اور پھینکا جا سکے۔
کورنگی انڈسٹریل ایریا کے پاس علاقے کی صفائی کیلئے ایک خاص میکنزم ہوگا، کمپنی ضلع میں ایک شکایتی سیل کا قیام عمل میں لائے گی جہاں عوامی شکایات وصول کرکے ان کا تصفیہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے کراچی سے عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کیلئے عوامی شکایات کیلئے موبائل اور فون نمبرز جاری کردیئے ہیں، شہری ان نمبرز پر رابطہ کرکے عید کے تینوں دن بروقت آلائشیں اٹھوا سکتے ہیں۔
ایس ایس ڈبلیو ایم بی مرکزی شکایات نمبر 99333702-021 اور واٹس ایپ نمبر 1030851-0318 ہے۔
ضلع کی سطح پر شہری ان نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
ضلع جنوبی
صدر و لیاری زون : 32744473-021
ضلع شرقی
گلشن اقبال زون : 2033472-0321 اور 34822176-021
جمشید زون : 9292313-0315
ضلع ملیر
ملیر زون : 99333656-021
لانڈھی زون : 3655699-0313
ضلع غربی
اورنگی زون : 3329471-0316
سائٹ زون : 0397304-0311
بلدیہ زون : 2939909-0310
کیماڑی زون : 02109005-0315
ضلع وسطی
نیو کراچی زون : 0997769-0323
نارتھ کراچی زون : 2698663-0300
نارتھ ناظم آباد زون : 2020949-0316
گلبر زون : 2715094-0304
لیاقت آباد زون : 2445556-0323
ناظم آباد زون : 1247233-0324
ضلع کورنگی
2695496-0304، 0221366-0331 اور 99333926-021
متعلقہ خبریں