پولیوقطروں کا خوف: بچہ درخت پرچڑھ گیا

درخت سے اتار کر پولیو کے قطرے پلائے گئے

راجن پور کے علاقے روجهان میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے کے خوف سے بچہ درخت پر چڑھ گیا۔

ملک بھر میں پولیو سے بچاؤ کےقطرے پلانے کی مہم جاری ہے اسی حوالے سے جب روجھان کی بستی جت میں پولیو ٹیم گئی تو اسے دیکھ کر ایک بچے نے قطرے پینے سے انکار کردیا اور زبردستی کیے جانے کے ڈر سے ایک درخت پر چڑھ گیا۔

بچے کا کہنا تھا کہ اگر اس کو زبردستی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی کوشش کی گئی تو وہ درخت سے چھلانگ بھی لگا دے گا۔

تاہم بعد میں بچے کو بہلا پھسلا کر نیچے اتارنے کے لیے ایک پولیو ورکر بھی درخت کے اوپر چڑھ گیا اور بچے سے بات چیت کرکے اسے نیچے اتارنے میں بالآخر کامیاب ہوگیا۔

جب بچہ درخت سے زمین پر آگیا تو پولیو ورکر نے اسے قطرے پلادیے تاہم اس دوران بھی بچہ خوف کے مارے روتا رہا۔

متعلقہ خبریں