پولیو سے بچاؤ کے قطروں میں شامل اجزاء حلال ہیں،ڈاکٹرقبلہ ایاز

فائل فوٹو

ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں میں شامل اجزاء حلال ہیں۔

چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے بتایا ہے کہ ملک میں پولیو کے متعدد کیسز کو روکنے کےلیے بچاؤ کے قطرے پلانا اہم ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے میں شامل اجزاء حلال ہیں اور پوری تحقیق کے بعد علمائے کرام کا فتوی آیا ہے جس کی اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی تائید کی ہے۔قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ والدین کیلئے مذہبی فریضہ کے ساتھ انسانی طور پر بھی بچوں کو محفوظ بنائیں۔

ان کےعلاوہ مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے بھی  انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اللہ نے ہر بیماری کی دعا دنیا میں اتار دی ہے۔

پولیو پروگرام کوارڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ کا کہنا ہے کہ رواں سال پولیو کا صرف ایک کیس بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوا ہے۔گزشتہ سال 84 پولیو کیسز سامنے آئے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ ملک کے 124 اضلاع میں پولیو مہم جاری ہے۔ 5 سال تک کے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ بچوں کو ویکسین دی جارہی ہے اور 2لاکھ 23 ہزار فرنٹ لائن ورکرز مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں