پوچھتے ہیں وہ کہ غالب کون ہے

انہوں مغل دور کے عروج و زوال خود دیکھے

برصغیر میں اردو اور فارسی کے عظیم شاعر مرزا اسد ﷲ خان غالب کا 152واں یوم وفات آج پیر 15فروری کو منایا جا رہا ہے۔ مرزا غالب کا اصل نام اسد ﷲ خان بیگ تھا۔ وہ دسمبر 1797ء کو آگرہ میں پیدا ہوئے، بچپن میں ہی والدین کا سایہ سر سے اٹھ گیا جس کے بعد ان کی پرورش ان کے چچا نصر ﷲ بیگ نے کی۔ ہندوستان کے سیاسی حالات اور مغل دور حکومت کے انحطاط و زوال کے ادوار کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ شاعری میں اساتذہ کی فہرست میں گنے جانے والے مرزا اسد اللہ خان غالب اردو کے رخشندہ ترین ستارے تصور کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں