پویلین اینڈکلب کی مسماری،علاقےمیں چوری کی وارداتوں میں اضافہ

اوباش نوجوان مسمار دکانوں کا سريا چرانے لگے

Your browser does not support the video tag.

کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پر راشد منہاس روڈ پر واقع پویلین اینڈ کلب کے مسمار ہونے کے بعد علاقے ميں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔

کراچی کےعلاقے راشد منہاس روڈ پر مسمار ہونےوالے پویلین اینڈ کلب سے ملحقہ علاقے میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، اوباش نوجوان مسمار دکانوں کا سريا چرانے لگے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ’سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار ہماری اور ہمارے گھر والوں کی حفاظت يقينی بنائیں‘۔

کراچی: پویلین اینڈ کلب گرانےکا معاملہ، پولیس ومظاہرین میں جھڑپ

اس سے قبل سپریم کورٹ نے تجاوزات سے متعلق کیسز کی سماعت میں چیف جسٹس گلزار احمد نے الہٰ دین پارک سے متصل پویلین اینڈ کلب اور پارک کو غیر قانونی قرار دیکر گرانے کا حکم دیا تھا۔

الہ دین پارک سے متصل شاپنگ ایریا اور پویلین اینڈ کلب گرانے کے معاملے پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

کراچی: پویلین اینڈ کلب کو 2روز میں گرانے کا حکم

واضح رہے کہ پویلین اینڈ کلب اور شاپنگ سینٹر سن 1999 میں تعمیر کیا گیا تھا، جس میں 450 سے زائد دکانیں تعمیر تھیں تاہم 350 دکانیں آپریشنل تھیں۔

متعلقہ خبریں