پھلوں کا بادشاہ آم کئی مراحل سے گزر کرعوام تک پہنچتا ہے

آم کا سیزن جون سےشروع ہوجاتاہے

ملتان میں پھلوں کا بادشاہ آم کئی مراحل سے گزرکرعوام تک پہنچتا ہے۔

ملتان کے باغات ميں ميٹھے آم پک کر تيار ہوگئے ہیں۔ ان آموں کو باغات سے بازاروں میں پہنچانے کے مراحل جاری ہیں۔

سب سے پہلے آم کو درخت سے احتیاط سے اتارا جاتا ہے اور اس کے بعد دس سے بارہ گھنٹے اس کا پانی خشک کیا جاتا ہے۔اس کےبعد آموں کو ایک جگہ جمع کر کے درجہ بندی کی جاتی ہے۔ درجہ بندی کے بعد پيکنگ کا مرحلہ آتا ہے۔

باغ مالکان کا کہنا ہے کہ اس سیزن می پھل اچھا آیا ہے لیکن چند روز قبل آنے والی آندھی سےآم کو نقصان بھی پہنچا تھا۔

واضح رہے کہ ملتان میں آم  کا سیزن جون سےشروع ہوجاتاہے اور ان دنوں باغات میں  میلے کا سماں ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں