پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی اور دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز کا میچ ابوظبی میں جاری ہے۔
کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 176 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پشاور زلمے نے بارہ اوور میں تین وکٹوں پر 104 رنز بنائے ہیں۔
قبل ازیں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 175 رنز بنائے۔ کنگز کی جانب سے بابر اعظم نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔
مزید پڑھیں
تھیسارا پریرا 37 رنز کے ساتھ دوسرے ٹاپ سکورر رہے۔
کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور بابر اعظم نے کیا۔
شرجیل خان 26 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ مارٹن گپٹل بغیر کوئی رن بنائے عمید آصف کا شکار بنے۔
دانش عزیز نے 13 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
بابر اعظم 53 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
مارٹن گپٹل بغیر کوئی رن بنائے عمید آصف کا شکار بنے۔ (فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر)