پہلا ون ڈے: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 33 رنز سے ہرا دیا

اتوار 23 مئی 2021 19:04

سپنر مہدی حسن مرزا نے اس میچ میں چار وکٹیں حاصل کی ہیں (فوٹو کرک انفو)

بنگلہ دیش نے سری لنکا کو تین میچوں کی سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں 33 رنز سے شکست دے دی  ہے۔
بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جو اس کے لیے بہتر ثابت ہوا۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈھاکہ میں ہونے والے میچ میں بنگلہ دیش کے سپنر مہدی حسن مرزا نے چار وکٹیں حاصل کی ہیں۔
مزید پڑھیں
مہدی حسن مرزا نے 10 اوورز میں 30 رنز دے کر چار کھلاڑی آؤٹ کیے اور سری لنکا کو 258 رنز کے ہدف سے پہلے ہی 224 رنز پر ڈھیر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
سری لنکن بیٹسمین ونیندو ہسارنگا نے 60 گیندوں پر 74 رنز بنائے۔ مستفیز الرحمن نے تین جبکہ محمد سیف الدین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
مشفق الرحمن نے 84 اور محمود اللہ ریاض نے 54 رنز بنائے۔ مشفق الرحمن کو اس کھیل میں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ منگل کو ڈھاکہ میں ہوگا۔