
تصویر: سارہ خان/انسٹاگرام
گزشتہ سال پرنظرڈالیں تو کرونا اورقرنطینہ ہی ذہن میں آتے ہیں لیکن لاک ڈاؤن کے دوران پاکستان شوبزانڈسٹری کی بہت سی شخصیات نے نجی تقریبات میں شادی کے بندھن میں بندھ کر زندگی کے نئے سفرکاآغازکیا ۔
ان جوڑوں کی شادیوں نے ایک مثال تو قائم کی کہ مہنگی اور پرتعیش شادیوں کے بجائے یہ مقدس فریضہ سادگی سے بھی سرانجام دیاجاسکتا ہے، مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی خوشیوں میں شریک کرنے والی ان جوڑیوں نے پہلی عید کی خوبصورت تصاویربھی شیئرکیں۔
ہم نے آپ کے چند پسندیدہ ستاروں کی تصاویرمنتخب کی ہیں۔
سارہ خان اور فلک شبیر
جولائی 2020 میں اچانک شادی کرنے والی اداکارہ سارہ خان اور ان کے گلوکار شوہرفلک شبیر کے مداح آئے روز ان کی دلکشن تصاویردیکھتے ہیں،عید پربھی دونوں نے مداحوں کو مایوس نہیں کیا۔
عثمان مختار اور زنیرہ انعام
اداکار عثمان مختار کی شادی زنیرہ انعام خان کی شادی 2 اپریل کو طے تھی، جس کا انعقاد اسلام میں کووڈ لاک ڈاؤن کے پیش نظر 2 دن پہلے ہی کرلیاگیا۔
ثناء جاوید اورعزیر جسوال
راک اسٹار عمیر جسوال اور ثناء جاوید کی شادی اکتوبر 2020 میں کراچی کے موو ن پک ہوٹل میں ہوئی، یہ جوڑی شازونادر ہی تصاویر شیئرکرتی ہے لیکن اس عید پر دلکش پوز دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔
نادیہ خان اور فیصل راؤ
جنوری 2021 کے آغازمیں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے بھی فالوورزکیلئے خوبصورت تصویرشیئرکی۔
مریم انصاری اور اویس خان
اداکارہ مریم انصاری اور سابق کرکٹرمعین خان کے بیٹے اویس خان کی شادی فروری 2021 میں ہوئی، مریم نے عید کے موقع پرخوبصورت ویڈیوشیئرکی۔
رباب ہاشم اور صہیب
نومبر 2020 کے اختتام پرشادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکاری رباب ہاشم کا ” میچنگ گیم” ان کے فالوورزکو کو خوب بھایا۔
صرحا اصغر اورعمر
دسمبر2020 کے اختتام پراچانک شادی کرنے والی اداکارہ صرحا اصغرنے بھی مداحوں کیلئے اپن شوہرعمرکے ساتھ کھینچی گئی خوبصورت تصویرشیئرکی۔
متعلقہ خبریں