پہلی سی محبت کا ٹائٹل سانگ ایک نئےانداز میں وائرل

گلوکار علی ظفر نے ڈرامہ پہلی سی محبت کا ٹائٹل سانگ ایک نئے انداز میں ریلیز کردیا۔

علی ظفر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ڈرامہ پہلی سی محبت کا ان پلگ ٹائٹل سانگ شیئر کیا جسے خوب پسند کیا جارہا ہے ۔

یہ ڈرامہ سیریل ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جارہا ہے، ڈرامے کے مرکزی کردار اداکارہ مایا علی اور شہریار منور ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ کی مصنفہ فائزہ افتخار ہیں جبکہ ہدایت کاری کے فرائض انجم شہزاد نے انجام دئیے، دیگر اداکاروں میں شبیر جان، حسن شہریار یاسین، نوشین شاہ و دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں