پہچانیں تصویر میں کون ہے، اداکارہ کا مداحوں سے سوال

شوبز ستارے اپنے بچپن کی تصاویروں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرکے اکثر اپنے مداحوں کو حیران کردیتے ہیں ۔

گزشتہ روز پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے اپنے بچپن کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے والدین کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے سوال کیا کہ وہ پہچانیں کہ تصویر میں کون ہے۔

عائزہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں ان کے والدین کھڑے ہیں جبکہ ان کے والد نے عائزہ کو گود میں اُٹھا رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں