پیراسیلنگ کے دوران شارک کا حملہ، نوجوان زخمی

بحیرہ احمر میں پیراسیلنگ کے دوران ایک شخص پر شارک نے اس وقت حملہ کردیا جب وہ بلندی سے نیچے سمندر کی طرف آیا۔ حملے میں زخمی ہونے والے نوجوان کا تعلق اردن سے ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اردن کا 37 سالہ شہری بحیرہ احمر (ریڈ سی) میں پیراسیلنگ کررہا تھا کہ جیسے ہی وہ آسمان کی بلندی سے نیچے کی طرف آیا تو شارک نے اس پر حملہ کردیا اور اس کی ٹانگ کا نچلا حصہ چبا لیا تاہم اسے فوری امداد کے بعد شارک کے منہ سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق شارک کے ہولناک حملے میں اردنی شہری شدید زخمی ہوا، اس کی پاؤں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں، ٹشو اور پٹھے بھی بری طرح متاثر ہوئے۔

متعلقہ خبریں