
فائل فوٹو
حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، پیٹرول 2 روپے اور ڈیزل 1.44 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی گئی سمری میں یکم جولائی سے پیٹرول 6 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز پر پیٹرول پر 2 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظور دیدی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی (آج رات 12 بجے) سے ہوگا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 2 روپے اضافے سے 112 روپے 69 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے 44 پیسے مہنگا ہوکر 113 روپے 99 پیسے کا ہوگیا جبکہ لائٹ ڈیزل کے نرخ 3 روپے 72 پیسے بڑھ کر 83 روپے 40 اور مٹی کا تیل 3 روپے 86 پیسے اضافے سے 85 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اوگرا نے 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ تجویز کیا تھا۔لیکن وزیراعظم نے صرف 2 روپے فی لیٹر اضافے کی اجازت دی ہے۔ ڈیزل فی لیٹر3 روپے 44پیسے اضافے کی تجویز تھی لیکن صرف ایک روپئیہ چوالیس پیسے اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔ pic.twitter.com/JlxH32hhGJ
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 30, 2021
شہباز گل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ اوگرا نے پیٹرول پر 6 روپے 5 پیسے اور ڈیزل پر فی لیٹر 3 روپے 44 پیسے اضافے کی تجویز دی تھی۔
مزید جانیے: حکومت نے پیٹرول مہنگا کردیا
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 15 جون کو بھی پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جس کے بعد اس کی قیمت 110 روپے 70 پیسے ہوگئی تھی۔
متعلقہ خبریں