پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

Petrol prices

فوٹو: آن لائن

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی۔

اوگرا نے پیٹرول 20 روپے 7 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے 61 پیسے مہنگا کرنے کی تجويز دی تھی تاہم وزیراعظم نے پُرانی قيمتيں برقرار رکھنے کا فيصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔

اوگرا کی جانب سے سمری میں قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے 15 فروری کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔