پیپلزپارٹی امیدوار پلوشہ خان سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار

Palwasha Khan

فوٹو: پلوشہ خان/ فیس بک

الیکشن ٹریبونل نے پیپلز پارٹی کی امیدوار پلوشہ خان کو سینیٹ الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ الیکشن کے لیے پیپلزپارٹی کی امیدوار پلوشہ خان کے کاغذات نامزدگی منظوری سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ غیر قانونی طور پر پلوشہ خان کا ووٹ پنجاب سے سندھ منتقل ہوا۔ انہوں نے اثاثے چھپائے اور غلط بیانی کی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ تو آپ آرٹیکل 62، 63 میں چلے جائیں کیونکہ ہمارا اختیار سماعت اس وقت محدود ہے۔ کئی چیزیں ہم رٹ میں نہیں سن سکتے۔

عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے پلوشہ خان کو سینیٹ الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پلوشہ خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا جس کے متعلق انہوں نے ایس ایس پی ایسٹ کو اطلاع بھی دی تھی۔