پیپلزپارٹی اورنون لیگ سےکیسزکےسوا تمام معاملات پر بات کریں گے،فواد

پاکستان پیپلزپارٹی اور نون لیگ کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور نون لیگ کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں لیکن ان کے کیسز کے علاوہ باقی تمام معاملات پر بات کریں گے۔

منگل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ اليکٹورل ريفارمز کا بل قومی اسمبلی ميں پينڈنگ ہے اور اس پر اپوزيشن کے جواب کا انتظار ہے پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ اوورسيز پاکستانيوں کو ووٹ کا حق ملے۔ تاہم نون ليگ نے اوورسيز پاکستانيوں کو ووٹ کا حق دينے کے خلاف اليکشن کميشن ميں اپيل دائر کردی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہےکہ اوورسيز پاکستانيوں کيلئے نون ليگ کی رائے مثبت نہيں ہے اس لئے نون لیگ کے موقف کی مذمت کرتے ہیں۔اوور سيز پاکستانيوں کی ترسيلات سے ملکی معيشت مستحکم ہورہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اپوزيشن کے ساتھ طريقہ کار کے تحت بات کرناچاہتے ہيں۔بلاول بھٹو اور آصف زرداری پيپلزپارٹی کو سندھی قوم پرست جماعت بنانے پر تل گئے ہيں اور نون ليگ کی سياست بھی اب صرف جی ٹی روڈ تک رہ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں