پیپلزپارٹی کےسابق ایم این اے کار حادثے میں زخمی

فوٹو: ٹوئٹر

فیصل آباد کے سرگودھا روڈ پر کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے چوہدری سعید اقبال زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق چوہدری سعید اقبال کی گاڑی نے ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکرماری جس کےباعث وہ حادثے میں زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ رہنماء پیپلزپارٹی تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر چوہدری اقبال 2008 سے 2013 تک ایم این اے رہے۔

متعلقہ خبریں

سرگودھا، فیصل آباد ،سابق ایم این اے ،چوہدری سعید اقبال ، پیپلزپارٹی