پی آئی اے کی پہلی سدپارہ ائیرسفاری پرواز اسلام آباد سے اسکردو روانہ ہوگئی۔ پرواز میں 13 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 91 مسافر سوار تھے۔
پی آئی اے کی پہلی ائیر سفاری پرواز میں غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد شامل ہے جنھوں نے پاکستان کے پہاڑی سلسلے کو دیکھنے کے لیے انتہائی جوش و خروش کا اظہار کیا۔
وزیر توانائی حماد اظہر بھی اس پرواز کے مسافروں میں شامل ہیں جو خصوصی طور پر سیاحت کے لیے اس سفر پر روانہ ہوئے۔ ائیر سفاری پرواز کے ٹو،نانگا پربت،براڈ پیک اور دنیا کے بلند ترین گلیشئیرز کی سیاحت کرائے گی۔
Win a FREE trip from PIA powered by FindMyAdventure! Visit our website https://t.co/zzPi4NyCFA click on the free trip banner, fill out a simple form, and you’re in! 5 lucky winners will get free air tickets and all-expense-paid trips to Pakistan’s most beautiful locations#FlyPIA pic.twitter.com/dRg11bKVQ5
— PIA (@Official_PIA) June 18, 2021
The wait is over!
Experience the breathtaking beauty of Pakistan with us and book your tickets now, for our Sadpara Air Safari commencing today!#PIA #FlyPIA #GreatPeopleToFlyWith pic.twitter.com/OlIVsKJ6i6— PIA (@Official_PIA) June 19, 2021
آپریشنل مسائل کی وجہ سے یہ سروس 2 سال بند رہی تھی۔ اس پرواز کا یک طرفہ کرایہ 25 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے اور یہ پرواز ہر ہفتے کو اسلام آباد سے چلا کرے گی۔
متعلقہ خبریں