پی آئی اے کی دوحہ کیلئے خصوصی پروازوں کا اعلان

PIA-AFP-1

فوٹو: اے ایف پی

قومی ایئر لائن پی آئی اے نے دوحہ کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

ایئرلائن کی جانب سے مسافروں کو رش سے بچنے کیلئے جلد از جلد بکنگ کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے 2 خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔ خصوصی پروازیں 5 اور 12 جولائی کو اسلام آباد سے روانہ ہوں گی۔

ترجمان کے مطابق دوحہ تا اسلام آباد 2 خصوصی پروازیں 6 جولائی اور 13 جولائی کو چلائی جائیں گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ٹکٹس کی بکنگ اور فروخت پہلے آئیں اور پہلے پائیں کی بنیاد بھی دی جائیں گی۔