
فائل فوٹو
قومی ایئر لائن ( پی آئی اے ) نے سیاحت کے فروغ کیلئے سیالکوٹ سے اسکردو براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازیں اگلے ماہ جولائی کی 3 تاریخ سے شروع ہوں گی۔
پی آئی اے کی جانب سے ہفتے میں ایک پرواز بروز ہفتہ سیالکوٹ سے اسکردو کیلئے روانہ ہوگی۔
پرواز کا دورانیہ 1 گھنٹے اور 5 منٹ ہوگا۔ سیالکوٹ سے یکطرفہ اکانومی کلاس کا کرایہ 11 ہزار 680 روپے ہوگا۔
pic.twitter.com/Xcr4INV6PR
— PIA (@Official_PIA) June 25, 2021
متعلقہ خبریں