پی ایس ایل:کراچی کنگز کی بیٹنگ، 21 رنز پر پہلی وکٹ گر گئی

جمعرات 17 جون 2021 21:18

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ (فائل فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر)

پاکستان سپر لیگ 6 کے 27 ویں میچ میں کراچی کنگز کا مقابلہ لاہور قلندرز کے ساتھ جاری ہے۔
ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم اور شرجیل خان نے اننگز کی شروعات کی۔
مزید پڑھیں
اس وقت کراچی کنگز  کا سکور ایک وکٹ کے نقصان پر 28 رنز ہیں۔
کراچی کے اوپنر شرجیل خان کو شاہین شاہن آفریدی نے آوٹ کیا۔ وہ 10 گیندیں کھیل کر صرف 13 رنز بنا سکیں۔  
اس وقت بابر اعظم اور مارٹن گپٹل کریز پر موجود ہیں۔  بابر اعظم نے 10 جب کہ مارٹن گپٹل نے تین رنز بنا رکھے ہیں۔

کراچی کنگز:

عماد وسیم (کپتان) ، بابراعظم، شرجیل خان، نجیب اللہ زدران، نور احمد، مارٹن گپٹل، جیڈوک والٹن، محمد عباس، دانش عزیز، محمد عامر، محمد الیاس ۔

لاہورقلندرز:

سہیل اختر (کپتان)، فخرزمان، آغا سلمان، محمد حفیظ، بین ڈنک، جیمز فوکنر، راشد خان، احمد دانیال، شاہین آفریدی، حارث رؤف
لاہورقلندرز میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور ذیشان اشرف کی جگہ آغا سلمان کو شامل کو شامل کیا گیا ہے جب کہ کراچی کنگز میں وقاص مقصود اورعامر یامین کی جگہ دانش عزیز اور محمد الیاس شامل کیے گئے ہیں۔