پی ایس ایل: کراچی کنگز کا اسلام آباد کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف

پیر 14 جون 2021 19:02

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم سات میچوں میں سے پانچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ (فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر)

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کا 22 واں میچ ابوظبی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان  جاری  ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ کنگز کی جانب سے بابر اعظم اور نجیب اللہ زردان نے نصف سینچریاں سکور کیں۔ 
بابر اعظم 81 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے جب کہ نجیب اللہ زردان 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
مزید پڑھیں
کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کی شروعات شرجیل خان اور بابر اعظم نے کی۔ شرجیل خان 25 رنز بنا کر عاکف جاوید کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ مارٹن گپٹل چھ رنز بنا کر محمد وسیم کا شکار بنے۔
بابر اعظم نے 54 گیندوں پر 81 رنز بنائے اور حسن علی کا شکار بنے، جب کہ تھیسارا پریرا بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ ان کی وکٹ علی خان کے حصے میں آئی۔
خیال رہے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم سات میچوں میں سے پانچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے 10 پوائنٹس ہیں
دفاعی چیمپئن کراچی کنگز چھ میچوں میں سے تین جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔ کنگز کے چھ پوائنٹس ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ:
شاداب خان (کپتان)، عثمان خواجہ، کولن منرو، حسین طلعت، افتخار احمد، آصف علی، محمد اخلاق، حسن علی، علی خان، محمد وسیم، عاکف جاوید

کراچی کنگز:

عماد وسیم (کپتان)، شرجیل خان، بابراعظم، مارٹن گپٹل، نجیب اللہ زردان، چاڈوک والٹن، تھیسارا پریرا، عباس آفریدی، وقاص مقصود، محمد عامر، ارشد اقبال