پی ایس ایل: 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ

پاکستان سپر لیگ6   کے 21 ویں میچ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا میچ ابوظبی میں جاری ہے۔
پشاور زلمی کے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری ہے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود اور محمد رضوان نے اننگز کی شروعات کی۔ 
اب سے تھوڑی دیر پہلے تک ملتان سلطانز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 57  رنز بنائے تھے۔  شان مسعود 14 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔  
مزید پڑھیں

اس وقت محمد رضوان اور صہیب مقصود کریز پر موجود ہیں۔

قبل ازیں  پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔
زلمی کی جانب سے شرفین ردر فورڈ نے نصف سینچری سکور کی۔ وہ 56 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔
زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز حیدر علی اور کامران اکمل نے کیا۔
سلطانز کے شاہنواز دھنی نے زلمی کے ٹاپ آڈر کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔  شاہنواز نے ابتدائی چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔
کامران اکمل 35 جب کہ حیدر علی 28 رنز بناکر شاہنواز کا شکار بنے۔ شعیب ملک بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ رومین پاول چار رنز بنا کر شاہنواز کا شکار بنے۔
ڈیوڈ ملر 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فیبین ایلن  تین رن بناکر رن آؤٹ ہوئے۔  
پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی تیسرے اور ملتان سلطانز پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

پشاور زلمی:

وہاب ریاض(کپتان)، کامران اکمل، حیدر علی، شعیب ملک، ڈیوڈ ملر، روومین پاول، شرفین ردرفورڈ، فیبیئن ایلن، عمید آصف، محمد عرفان اور محمد عمران۔

ملتان سلطانز:

محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، صہیب مقصود، ریلے روسو، شمرون ہٹمیر، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، بلسنگ مضرابانی، شاہنواز دھانی، عمران خان، عمران طاہر