پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف

جمعرات 10 جون 2021 15:57

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)

ابو ظبی میں پاکستان سپر لیگ 6 کے سولہویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیتنے کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا ہے۔
جمعرات کو شیخ زاید سٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز کے اختتام پر 176 رنز بنائے اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
کی بیٹنگ جاری ہے اور اب سے کچھ دیر قبل اس نے 19 اوورز کے اختتام پر 157 رنز بنا لیے ہیں جبکہ اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔
اس وقت خوش دل شاہ اور سہیل تنویر کریز پر موجود ہیں۔
اوپنر رحمان اللہ گرباز صرف تین رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی صہیب مقصود تھت جو 31 رنز بنانے کے بعد بولڈ ہوگئے۔
مزید پڑھیں
محمد رضوان 29 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے جبکہ رلی روسو 44 رنز بنانے کے بعد پریرا کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
شمرون ہیٹمیر صرف 7 رنز بنا کر پریرا کا شکار بنے، وقاص مقصود نے ان کا کیچ لیا۔
شیخ زاید سٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ 6 کے سولہویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
بدھ کے روز کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے 143 رنز کے جواب میں لاہور قلندرز نے میچ کی آخری گیند پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔
لاہور قلندرز کو آخری اوور میں میچ جیتنے کے لیے 16 رنز درکار تھے جو اس نے راشد خان کی عمدہ بلے بازی کی بدولت حاصل کر لیے۔
راشد خان نے پانچ گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 15 رنز بنائے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔