پی ایس ایل 6: پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کے لیے 189 رنز کا ٹارگٹ

بدھ 3 مارچ 2021 11:45

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے تیرہویں مقابلے میں پشاور زلمی کی دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کے خلاف پہلے بیٹنگ جاری ہے۔
بدھ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
اب سے کچھ دیر پہلے پشاور زلمی نے 19 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 156 زنز بنائے ہیں۔ اس وقت کریز پر روی بوپارہ اور عماد بٹ موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور ٹام کیڈمور نے اننگز کا آغاز کیا۔ کامران اکمل 21 رنز بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد  ٹام کیڈمور بھی صرف 10 رنز بنا کر عباس آفریدی کا شکار بنے۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شعیب ملک تھے، جنہیں محمد الیس نے ایل بی ڈبلیو کیا۔
جبکہ گذشتہ میچز میں جارحانہ بلے بازی کرنے والے حیدر علی نو رنز بنا کر ہی آؤٹ ہو گئے۔ انہیں ڈینیئل کرسٹین نے آؤٹ کیا۔
پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کے زخمی ہونے کی وجہ سے شعیب ملک ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
دونوں ٹیمیں آج کے میچ سے قبل چار، چار میچز کھیل چکی ہیں۔ پشاور زلمی نے ایک میچ ہارا جب کہ تین میں کامیابی حاصل کی جب کہ پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کو دو میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ دو میں کامیابی سمیٹی ہے۔
آج کے میچ کے لیے پشاور زلمی چار غیر ملکی جب کہ ایک ایمرجنگ اور کراچی کنگز کی ٹیم چار غیر ملکی جب کہ دو ایمرجنگ کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔