پی ایس ایل6: باقی میچوں سے متعلق فیصلہ کل ہوگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز سے متعلق فیصلہ کل بروز (جمعرات) کو ہوگا۔

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے جون میں انعقاد سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداران اور فرنچائزز کے نمائندگان کا آن لائن اجلاس ہوا جس میں ایونٹ کے بقیہ میچز پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیاگیا۔

 بورڈ حکام اور فرنچائزز نے متفقہ فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ حتمی فیصلے تک پہنچنے کے لیے جمعرات کو یو اے ای ٹائم کے مطابق دفتری اوقات کے اختتام تک کا انتظار کیا جائے گا۔

پی ایس ایل6 کے بقیہ میچز یواےای منتقل، رپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ آج کے آن لائن اجلاس میں ہم نے تمام ٹیموں کے مالکان کو آگاہ کردیا ہے کہ لیگ کے بقیہ میچزکےانعقاد کےلیے یواے ای میں موجود متعلقہ حکام کی طرف سے منظوری مل گئی ہے تاہم اب بھی چند معاملات پروضاحت درکارہے۔

وسیم خان کا کہنا ہے کہ ٹیم مالکان نے اتفاق کیا ہے کہ اگر پی سی بی کو ان معاملات پر جمعرات  تک وضاحت نہیں ملتی توپھر ایونٹ کے بقیہ میچز کو ملتوی کرنےکے علاوہ کوئی آپشن باقی نہیں رہےگا۔

متعلقہ خبریں